سورة مريم - آیت 62

لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا إِلَّا سَلَامًا ۖ وَلَهُمْ رِزْقُهُمْ فِيهَا بُكْرَةً وَعَشِيًّا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اس جنت میں وہ امن اور سلامتی کی باتوں کے علاوہ کوئی بیہودہ بات [٥٧] نہ سنیں گے اور وہاں انھیں صبح و شام [٥٨] ان کا رزق ملتا رہے گا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی اتنی اتنی دیر کے بعد جتنی دیر دنیا میں صبح سے شام تک ہوتی ہے یا ہر آن جب بھی انہیں کھانے کی خواہش ہو کیونکہ جنت میں دنیا کی طرح نہ دن ہوگا اور نہ رات، بلکہ ہمیشہ ایک سا وقت رہے گا۔ (ابن کثیر)