سورة مريم - آیت 50

وَوَهَبْنَا لَهُم مِّن رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ہم نے ان سب کو اپنی رحمت سے نوازا تھا اور ذکر خیر سے سربلند [٤٦] کیا تھا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یعنی ان کا ذکر خیر ہمیشہ کے لئے لوگوں کی زبان پر جاری کردیا۔ چنانچہ یہودی، عیسائی اور مسلمان سب ان کی تعظیم کرتے ہیں اور نماز میں درود ابراہیمی بھی حضرت ابراہیم(علیه السلام) کی دعا کی مقبولیت کا ہی ثمرہ ہے۔ (شوکانی)