سورة مريم - آیت 33

وَالسَّلَامُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

مجھ پر سلامتی ہو جس دن میں پیدا ہوا اور اس دن [٣٠] بھی جب میں مروں گا اور اس دن بھی جب میں زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 یعنی پیدائش سے موت تک اور موت سے قیامت تک میں اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہوں گا۔