سورة مريم - آیت 27
فَأَتَتْ بِهِ قَوْمَهَا تَحْمِلُهُ ۖ قَالُوا يَا مَرْيَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَيْئًا فَرِيًّا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر وہ اس بچے کو اٹھائے اپنی قوم میں آئیں تو وہ کہنے لگے : ''مریم تو تو بہتان [٢٧] والی چیز لائی ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی گود میں بچہ لئے آرہی ہے حالانکہ تیرا اب تک نکاح بھی نہیں ہوا اور تو کنواری ہے۔ (ازوحیدی بتغییر)