سورة مريم - آیت 24

فَنَادَاهَا مِن تَحْتِهَا أَلَّا تَحْزَنِي قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اس وقت درخت کے نیچے سے (فرشتے نے) انھیں پکار کر کہا کہ '': غمزدہ نہ ہو، تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے ایک چشمہ بہا دیا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 سریا کے معنی بعض مفسرین نے بیان کئے ہیں جمہور مفسرین نے اس کے معنی چھوٹی نہر“ یا ” چشمہ رواں“ کئے ہیں اور موقع و محل کی مناسبت سے یہی زیادہ موزوں ہیں۔ یوں لغت کے اعتبار سے دونوں کی گنجائش ہے۔ (ابن کثیر شوکانی)