سورة مريم - آیت 16
وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور (اے پیغمبر!) اس کتاب میں مریم کا حال بھی ذکر کیجئے۔ جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو کر مشرقی جانب گوشہ نشین ہوگئی تھی۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 حضرت زکریا کے قصہ کی مناسبت سے حضرت مریم کا قصہ ذکر فرما دیا دیکھیے سورۃ آل عمران رکوع 5) ف 3 عبادت کے لئے یا حیض سے مہارت حاصل کرنے کیلئے حضرت ابن عباس فرماتے ہیں ” مجھے خوب معلوم ہے کہ نصاریٰ نے مشرق کو اس آیت کی وجہ سے قبلہ بنایا ہے۔ ابن جریر جیسا کہ شاہ صاحب نے بھی کلھا ہے : وہ مکان مشرق میں تھا اب نصاریٰ مشرق کو قبلہ ٹھہرائے ہیں۔ (موضح)