سورة مريم - آیت 14

وَبَرًّا بِوَالِدَيْهِ وَلَمْ يَكُن جَبَّارًا عَصِيًّا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ اپنے والدین سے ہمیشہ اچھا سلوک کرتے تھے اور کسی وقت بھی جابر اور نافرمان [١٥] نہ ہوئے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 15 یعنی خود سر اور مغرور حالانکہ بڑی امنگوں کے بعد پیدا ہونے والی اولاد عموماً ایسی ہوتی ہے لیکن یحییٰ ایسے نہ تھے۔ (موضح)