سورة الكهف - آیت 35
وَدَخَلَ جَنَّتَهُ وَهُوَ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ قَالَ مَا أَظُنُّ أَن تَبِيدَ هَٰذِهِ أَبَدًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہی کہتے کہتے وہ اپنے باغ میں داخل ہوا درآنحالیکہ وہ اپنے آپ پر ظلم کر رہا تھا اور کہنے لگا : '' میں تو نہیں سمجھتا [٣٦] کہ یہ باغ کبھی اجڑ بھی سکتا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 افسوس کہ اکثر مسلمان مال دار بھی اسی غرور میں مبتلا ہیں، مساکین بلکہ علما و صلحا تک کو نہایت حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ (وحیدی)