سورة الإسراء - آیت 108
وَيَقُولُونَ سُبْحَانَ رَبِّنَا إِن كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُولًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور پکار اٹھتے ہیں کہ پاک ہے ہمارا پروردگار۔ یقینا ہمارے پروردگار کا وعدہ تو پورا ہو کے رہنا ہی تھا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی قرآن کو سن کر وہ فوراً سمجھ جاتے ہیں کہ یہ وہی نبی آخر الزامان اور وہی آخری کتاب ہے جس کے بھیجنے اور اتارنے کا پچھلی کتابوں میں وعدہ فرمایا تھا۔ (کذا فی شوکانی)