سورة الإسراء - آیت 103

فَأَرَادَ أَن يَسْتَفِزَّهُم مِّنَ الْأَرْضِ فَأَغْرَقْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ جَمِيعًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اب فرعون نے یہ چاہا کہ بنی اسرائیل کو اس ملک سے [١٢٢] اکھاڑ پھینکے تو ہم نے اسے اور جو اس کے ہمراہ تھے سب کو غرق کردیا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 13 ان کی غرقابی کا واقعہ سورۃ یونس میں تفصیل سے گزر چکا ہے۔ (سورۃ : رکوع 9)