سورة الإسراء - آیت 87
إِلَّا رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ ۚ إِنَّ فَضْلَهُ كَانَ عَلَيْكَ كَبِيرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
الا یہ کہ آپ کا پروردگار ہی مہربانی فرمادے کیونکہ آپ پر اس کا بہت بڑا فضل ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 کہ اس نے آپﷺ کو اپنا رسول منتخب کیا آپ پر اپنی آخری کتاب نازل فرمائی۔ تمام بنی نوع انسان کا سردار قرار دیا۔ آپ کو مقام محمود اور دوسرے بے انتہا انعامات سے سرفراز کیا۔ (کبیر)