سورة الإسراء - آیت 82
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ۙ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلَّا خَسَارًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ہم قرآن میں جو کچھ نازل کرتے ہیں وہ مومنوں [١٠٣۔ الف] کے لئے تو شفا اور رحمت ہے مگر ظالموں کے خسارہ میں ہی اضافہ کرتا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 جس سے کفر و نفاق اور شک و ریب کی تمام بیماریوں سے دل پاک ہوجاتے ہیں۔ ویسے قرآن ظاہری امراض کے لئے بھی شفا ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ فاتحہ ہر بیماری کے لئے منتر ہے۔ (وحیدی)