سورة الإسراء - آیت 74

وَلَوْلَا أَن ثَبَّتْنَاكَ لَقَدْ كِدتَّ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور اگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھتے تو قریب تھا کہ آپ ان کی طرف تھوڑا بہت جھک [٩٣] جاتے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 یا تو ان کی طرف تھوڑا سا جھک جاتا معلوم ہوا کہ آپ نے تھوڑا سا جھکنے کا ارادہ بھی نہ کیا۔ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا نہ ہوتی تو عین ممکن تھا کہ آپ کے دل میں تھوڑا بہت جھکنے کا خیال تو آجاتا جب یہ آیت اتری تو آپ نے فرمایا : اللھملا تکلنی الی نفسی طرفۃ عین اے اللہ مجھے ایک ملحہ کے لئے بھی میرے نفس کے سپرد نہ کیجیو۔ (قرطبی)