سورة الإسراء - آیت 54

رَّبُّكُمْ أَعْلَمُ بِكُمْ ۖ إِن يَشَأْ يَرْحَمْكُمْ أَوْ إِن يَشَأْ يُعَذِّبْكُمْ ۚ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ وَكِيلًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تمہارا پروردگار تمہارے حال سے خوب واقف ہے۔ وہ چاہے تو تم پر رحم کرے اور چاہے تو عذاب [٦٦] دے۔ اور (اے نبی) ہم نے آپ کو ان کا وکیل بنا کر نہیں بھیجا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 اس سے مقصود آنحضرتﷺ کو تسلی دینا ہے کہ اگر یہ راہ ہدایت پر نہ آئیں تو آپ غم نہ کریں کیونکہ راہ ہدایت پر لانا آپ کا کام نہیں ہے۔