سورة الإسراء - آیت 45

وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُورًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان ایک مخفی پردہ حائل کردیتے ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یعنی اس قرآن میں ایسی تاثیر ہے اور کافروں پر اثر نہیں ہوتا اس واسطے کہ اوٹ میں ہیں۔ آفتاب سے جہاں روشن ہے اور جس کی اس طرف پیٹھ ہے اس کے حساب میں کہیں نہیں (موضح) اس حجاب کی اور بھی تفسیریں کی گئی ہیں مگر صحیح یہی ہے کہ یہ عدم تاثیر سے کنایہ ہے۔ (روح)