سورة الإسراء - آیت 32

وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَا ۖ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور زنا کے قریب [٣٧] بھی نہ جاؤ۔ کیونکہ وہ بے حیائی اور برا راستہ ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی یہی نہیں کہ زنا سے بچو بلکہ ان کاموں سے بھی بچتے رہو جو اس کی طرف لے جانے والے ہیں اور اس کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں جیسے اجنبی عورت کی طرف دیکھنا یا اس کے ساتھ نتہائی اختیار کرنا، یا اس سے بوس و کنار میں مبتلا ہونا وغیرہ۔ ف 2 حدیث میں ہے : (لَا يَزْنِي الزَّانِي ‌حِينَ ‌يَزْنِي وَهُو مُؤْمِنٌ) کہ زانی زنا کی حالت میں مومن نہیں رہتا۔ بہرحال یہ کبائر میں سے ہے۔ اور اپنے پڑوسی کی عورت سے زنا کرنا اکبر الکبائر میں داخل ہے اور بعض نے شرک کے بعد زنا کا درجہ رکھا ہے۔ (روح)