سورة الإسراء - آیت 27

إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيَاطِينِ ۖ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِرَبِّهِ كَفُورًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیونکہ فضول خرچی کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے پروردگار کا ناشکرا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 اسی ” تبذیر“ کو یہاں ا سراف فرمایا اور مسرفین کو شیطان کا بھائی قرار دیا۔ کیونکہ جو شخص اپنے مالك کے دیئے ہوئے مال کو اس کی نافرمانی میں خرچ کرتا ہے وہ شیطان ہی کا راستہ اختیار کرتا ہے۔ ف 9 یعنی مال بڑی نعمت ہے اللہ کی جس سے خاطرجمع ہو عبادت میں اور درجے بڑھیں بہشت میں اس کو بے جا اڑانا ناشکری ہے۔ (موضح)