سورة الإسراء - آیت 19

وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ وَسَعَىٰ لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَٰئِكَ كَانَ سَعْيُهُم مَّشْكُورًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جو شخص آخرت کا ارادہ کرے اور اس کے لئے اپنی مقدور بھر کوشش بھی کرے اور مومن [١٩] بھی ہو تو ایسے لوگوں کی کوشش کی قدر کی جائے گی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 یعنی وہ اس کا پھل ضرور پائے گا اور ان کے اعمال کا کئی گنا بدله دیا جائے گا حدیث میں ہے : (الْحَسَنَةُ ‌بِعَشْرِ ‌أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ) کہ نیکی کا ثواب دس گنا سے سات سو گنا تک ملے گا۔“ ہوسکتا ہے کہ ” مَّشۡكُورٗا “ سے اسی طرف اشارہ ہو۔(قرطبی)