سورة الإسراء - آیت 17
وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِنَ الْقُرُونِ مِن بَعْدِ نُوحٍ ۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
نوح کے بعد ہم نے کتنی ہی قومیں ہلاک کردیں [١٧] اور آپ کا پروردگار اپنے بندوں کے گناہوں سے خبردار رہنے اور دیکھنے کو کافی ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 عینی ان امتوں پر جو تباہی آئی وہ اسی قاعدہ اور عام اصول کے تح تآئی۔ کوئی امت بے قصور نہیں پکڑ گی۔ (انعام 131) ف 7 اس سے کسی کا بگاڑ اور شرارت پوشیدہ نہیں ہے۔ اس سے مقصود کفار قریش کو متنبہ کرنا ہے کہ تم بھی اگر محمد ﷺ کی تکذیب کرو گے اور زمین پر فسق و فجور کا ارتکاب کرو گے تو جس طرح پہلی امتوں پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آیا اسی طرح تم بھی تباہ کردیئے جائو گے۔ پس ابھی وقت ہے کہ اپنی اصلاح کرلو۔