سورة الإسراء - آیت 11
وَيَدْعُ الْإِنسَانُ بِالشَّرِّ دُعَاءَهُ بِالْخَيْرِ ۖ وَكَانَ الْإِنسَانُ عَجُولًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
انسان برائی کے لئے بھی ایسے ہی دعا کرتا ہے جیسے بھلائی کے لئے کرتا ہے دراصل انسان بڑا جلد باز [١٠] واقع ہوا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 یعنی اپنے لئے یا اپنی اولاد اور گھر والوں کیلئے ف 4 اس لئے جو منہ میں آتا ہے اپنے رب سے مانگن یلگتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا اس پر بڑا فضل و کرم ہے جو اس کی بد دعا کو فوراً قبول نہیں کرتا اور اگر کہیں قبول کرے تو تو وہ تباہ و برباد ہوجائے۔ (رازی)