سورة النحل - آیت 111

يَوْمَ تَأْتِي كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَن نَّفْسِهَا وَتُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جس دن ہر شخص اپنی بابت ہی جھگڑا کرتا ہوا آئے [١١٥] گا اور ہر ایک کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر کچھ ظلم نہ ہوگا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی یہ بخشش اور رحمت اس دن ہوگی جب …… ف 5 یعنی قیامت کے دن کسی کی طرف سے کوئی نہ بول سکے گا اور نہ اس دن ظلم چل سکے گا۔