سورة الفاتحة - آیت 2
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہر طرح کی تعریف [٤] اللہ ہی کے لیے ہے [٥] جو سب جہانوں [٦] کا پروردگار ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف4:یہ کلمہ اظہار عبودیت اور اعتراف نعمت کے معنی پر مشتمل ہے اور شکر الہی کے اظہار کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی کلمہ نہیں ہے حدیث میں ہے(الْحَمْدُ رَأْسُ الشُّكْرِ، مَا شَكَرَ اللهَ عَبْدٌ لَا يَحْمَدُهُ) ” رَبِّ “ یہ اسمائے حسنی سے ہے اور اضافت کے بغیر اللہ تعالیٰ کے سوا کسی پر اس کا اطلاق جائز نہیں ہے۔ ’’ الْعَالَمِينَ‘‘یہ عالَمٌ کی جمع ہے اور اللہ تعالیٰ کے سوا تمام کائنات پر اس کا اطلاق ہوتا ہے ( قرطبی)، حضرت ابن عباس (رض) رَبِّ الْعَالَمِينَ کی تفسیر میں فرماتے ہیں ان الخلق کلہ تمام مخلوقات کا معبود۔