سورة النحل - آیت 18
وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا ۗ إِنَّ اللَّهَ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اگر تم اللہ کی نعمتیں گننا [١٩] چاہو تو کبھی ان کا حساب نہ رکھ سکو گے بلاشبہ اللہ معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 کجا کہ تم ان کا شکر ادا کرسکو۔ ف 4 یعنی یہ اس کی بخشش اور مہربانی ہے کہ تمہاری ناشکری کے باوجود تمہیں لاکھوں نعمتیں عطا کرتا ہے اور توبہ و انابت کے بعد تمہارے تمام گناہ معاف کردیتا ہے۔