سورة النحل - آیت 17

أَفَمَن يَخْلُقُ كَمَن لَّا يَخْلُقُ ۗ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(اب ذرا سوچو) کیا وہ اللہ جو (یہ سب چیزیں) پیدا کرتا ہے اس جیسا ہوسکتا ہے جو کچھ بھی پیدا نہیں کرسکتا ؟[١٨] پھر بھی تمہیں سمجھ نہیں آتی؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 بلکہ وہ خود بھی اللہ تعالیٰ کا پیدا کیا ہوا ہے اس میں استفہام برائے تبکیت ہے اور اس سے شرک کا ابطال مقصود ہے۔ (روح)