سورة النحل - آیت 13

وَمَا ذَرَأَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُخْتَلِفًا أَلْوَانُهُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

نیز اس نے تمہارے لئے زمین میں رنگ برنگ کی کئی چیزیں پیدا کی ہیں۔ اس میں بھی ان لوگوں کے لئے نشانی ہے جو [١٣] سبق حاصل کرتے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یعنی انواع و اصناف جیسا کہ جمہور مفسرین نے کہا ہے (روح) مطلب یہ کہ زمین میں طرح طرح کی شکل و صورت رنگ و بو اور مزہ اور خاصیتوں والی چیزیں ہیں کہ سب تمہارے کام میں لگی ہوئی ہیں۔ ان میں حیوانات، نباتات، جمادات اور مرکبات و عناصر شامل ہیں۔ ہمہ از بهر تو سرگشتہ و فرمانبردار شرط انصاف نباشد کہ توفرماں نبری (گلستان سعدی)