سورة الحجر - آیت 95

إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ان ٹھٹھا کرنے والوں کو ہم کافی ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 ہم ان سے نبٹ لیں گے آپ بے خوف و خطر دعوت تبلیغ کا فریضہ انجام دیتے رہیے مفسرین کا بیان ہے کہ مراد کفار کے پانچ سردار ہیں (ولید بن مغیر، عاص بن وائل ،اسود بن مطلب، اسود بن عب دیغوث اور حارث بن طلا طلہ) اللہ تعالیٰ نے ان سب کا ایک ہی دن میں کام تمام کرڈ الا۔ (فتح القدیر)