سورة الحجر - آیت 94

فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

لہٰذا جو آپ کو حکم دیا جاتا ہے، ببانگ دہل [٥٠] سنا دیجئے اور شرک کرنے والوں کی پروا نہ کیجئے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یعنی ان کی کوئی پرواہ نہ کیجیے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی اور مددگار ہے۔ شروع شروع میں آنحضرت دین کی تبلیغ و اشاعت خفیہ طریق پر کرتے تھے لیکن جب یہ آیت نازل ہوئی تو آپ علانیہ وعظ نصیحت کرنے لگے۔ (شوکانی)