سورة الحجر - آیت 67

وَجَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اتنے میں شہر والے خوشی خوشی لوط کے ہاں [٣٤] آپہنچے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 اور لوط سے مطالبہ کیا کہ ان مہمانوں کو بدکاری کے لئے ہمارے حوالہ کر دو۔ گویا ان کی پوری آبادی میں کوئی ایسا عنصر باقی نہ رہا تھا جو اس قسم کی غنڈہ گردی کے خلاف آواز اٹھاتا۔ اس سے ان کی اخلاقی حالت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔