سورة الحجر - آیت 51

وَنَبِّئْهُمْ عَن ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

نیز آپ انھیں ابراہیم کے مہمانوں [٢٨] کا حال بتائیے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 اس قصہ میں اس بات کی شہادت ہے کہ اللہ تعالیٰ کا عذاب درد ناک ہے۔ سورۃ ہود میں گزر چکا ہے کہ یہ فرشتے تھے جو مہمان بن کر حضرت ابراہیم کے پاس پہنچے اور پھر قوم لوط کو بلاک کرنے کے لئے سدوم میں پہنچ گئے۔