سورة الحجر - آیت 39

قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ بولا : پروردگار! چونکہ تو نے مجھے (آدم کے ذریعہ) بہکا [٢٠۔ الف] دیا ہے تو اب میں بھی دنیا میں لوگوں کو (ان کے گناہ) [٢١] خوشنما کرکے دکھاؤں گا اور ان سب کو بہکا کر چھوڑوں گا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6۔ یا ” بما“ میں با بمعنی قسم ہے اور یہ عزت کی قسم کے منافی نہیں ہے کیونکہ اغوا بھی فی الجملہ عزت و سلطان کے آثار سے ہے گویا شیطان نے دونوں کی قسم کھائی مگر سببیت کے معنی ادنیٰ ہیں۔ (شوکانی)۔