سورة الحجر - آیت 37
قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ’’تجھے مہلت دی جاتی ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5۔ یعنی پہلے صورتک جمہور مفسرین نے یہی معنی مراد لئے ہیں کیونکہ پہلے صور کے وقت تو شیطان بھی مر جائے گا اور دوسرے صور یعنی چالیس برس تک دوسروں کے ساتھ مرا رہے گا۔ نیز دیکھئے اعراف آیت 51 و ص :83۔ (روح)۔