سورة الحجر - آیت 33
قَالَ لَمْ أَكُن لِّأَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ بولا ! مجھے یہ گوارا نہ ہوا کہ میں ایسے انسان کو سجدہ کروں جسے تو نے گلے سڑے گارے کی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے''
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3۔ سورۃ اعراف میں ہے کہ ابلیس نے کہا :” میں اس سے بہتر ہوں کہ تو نے مجھے آگ سے اور اسے مٹی سے پیدا کیا۔“ (دیکھئے اعراف آیت 12)۔