سورة الحجر - آیت 8

مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذًا مُّنظَرِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(حالانکہ) ہم فرشتے صرف حق (فیصلہ) کے وقت ہی [٤] اتارتے ہیں۔ پھر اس وقت انھیں مہلت نہیں دی جاتی

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7۔ یعنی فرشتے تو عین اس وقت نازل ہوتے ہیں جب کسی قوم پر عذاب نازل کرنے کا قطعی فیصلہ ہوجائے۔ اس کے بعد انہیں مہلت نہیں دی جاتی۔