سورة ابراھیم - آیت 41

رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پروردگار! مجھے، میرے والدین [٤١] اور جملہ مومنوں کو اس دن معاف فرمانا جب حساب لیا جائے گا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7۔ حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) نے اپنے وطن سے ہجرت کے وقت اپنے والد سے کہا تھا۔“ ساستغفرلک ربی (میں تیرے لئے اپنے رب سے بخشش چاہوں گا)۔ اس لئے اس دعا میں انہوں نے اپنے والد کو شریک کرلیا۔ لیکن بعد میں جب انہیں معلوم ہوگیا کہ وہ تو اللہ کا دشمن ہے تو انہوں نے اس سے قطعی بیزاری کا اعلان کردیا۔ (دیکھئے سورۃ توبہ آیت 411)۔