سورة الرعد - آیت 19
أَفَمَن يَعْلَمُ أَنَّمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ الْحَقُّ كَمَنْ هُوَ أَعْمَىٰ ۚ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُو الْأَلْبَابِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بھلا جو شخص یہ جانتا ہے کہ جو کچھ آپ کی طرف اپنے پروردگار سے اتارا گیا ہے وہ حق ہے اس شخص جیسا ہی ہے جو (اس حقیقت سے) اندھا ہے؟ مگر نصیحت [٢٨] تو دانشمند ہی قبول کرتے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10۔ یعنی ان دونوں کا یکساں ہونا قطعی ناممکن ہے۔