سورة یوسف - آیت 91

قَالُوا تَاللَّهِ لَقَدْ آثَرَكَ اللَّهُ عَلَيْنَا وَإِن كُنَّا لَخَاطِئِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ کہنے لگے'': اللہ نے آپ کو ہم پر فضیلت بخشی ہے۔ اور ہم ہی خطا کار [٨٨] تھے''

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4۔ یعنی تقویٰ اور صبر کی وجہ سے تمہیں اللہ نے فضیلت دی اور ہم نے تمہارے ساتھ جو کچھ کیا اس میں ہم قصوروار ہیں۔ (روح)۔ شاہ صاحب فرماتے ہیں : تیرا خواب سچا تھا اور ہمارا حسد غلط (موضح)۔