سورة یوسف - آیت 4
إِذْ قَالَ يُوسُفُ لِأَبِيهِ يَا أَبَتِ إِنِّي رَأَيْتُ أَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي سَاجِدِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا تھا'': ابا جان! میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ''گیارہ ستارے [٣] اور سورج اور چاند مجھے سجدہ کر رہے ہیں''
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5۔ حضرت یعقوب ( علیہ السلام) جو حضرت اسحاق ( علیہ السلام) کے بیٹے اور حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کے پوتے تھے۔ حدیث میں ہے الکریم ابن الکریم ابن الکریم ابن الکریم۔ یوسف (علیہ السلام) بن یعقوب ( علیہ السلام) بن اسحاق ( علیہ السلام) بن ابراہیم ( علیہ السلام)۔ (موضح)۔