سورة یوسف - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1۔ یہ پوری سورۃ مکہ معظمہ میں۔ اور بعض مفسرین کے نزدیک ہجرت کے موقع پر مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان۔ نازل ہوئی۔ صحابہ کرام (رض) نے خواہش کی کہ اے اللہ کے رسولﷺ ! ہمیں کوئی قصہ سنائیے۔ اس پر یہ سورت نازل ہوئی۔ (فتح القدیر)۔