سورة ھود - آیت 119

إِلَّا مَن رَّحِمَ رَبُّكَ ۚ وَلِذَٰلِكَ خَلَقَهُمْ ۗ وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

بجز ان لوگوں کے جن پر آپ کا پروردگار رحم کردے۔ اللہ نے تو انھیں پیدا ہی اسی لیے کیا ہے (کہ وہ اختلاف کرتے رہیں) اور آپ کے پروردگار کی یہ بات پوری ہوگئی کہ : ’’میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا‘‘

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2۔ یا اسی آزمائش کے لئے انہیں پیدا کیا کہ وہ اپنی عقل سے کام لے کر نیکی یا برائی کی راہ اختیار کریں۔ جیساکہ سورۃ مائدہ میں ہے۔ ولکن لیبلوکم فیما اتاکم۔ تاکہ وہ اس چیز میں تمہاری آزمائش کرے جو اس نے تمہیں دی ہے۔ (ابن کثیر)۔