سورة ھود - آیت 96
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِآيَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ہم نے موسیٰ کو اپنے معجزے اور صریح سند (نبوت) دے کر فرعون اور اس کے درباریوں [١٠٨] کی طرف بھیجا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10۔ کھلے معجزے سے مراد عصا اور نشانیوں سے مراد وہ دوسری نونشانیاں ہیں جو سورۃ اسراء (آیت 101) اور سورۃ نحل (آیت 12) میں مذکور ہیں۔