سورة ھود - آیت 90

وَاسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ ۚ إِنَّ رَبِّي رَحِيمٌ وَدُودٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اپنے پروردگار سے معافی مانگو اور اسی کے آگے توبہ [١٠٢] کرو۔ میرا پروردگار یقینا رحم کرنے والا اور (اپنی مخلوق سے) محبت رکھنے والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2۔ یعنی اپنے بندوں سے۔ اسی لئے تمہیں پہلے سے خبردار کرنے کا انتظام فرمایا ہے۔