سورة ھود - آیت 86

بَقِيَّتُ اللَّهِ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ۚ وَمَا أَنَا عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تمہارے لئے اللہ کی دی ہوئی بچت [٩٦] ہی بہتر ہے اگر تم مومن ہو اور میں تم پر کوئی محافظ تو نہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3۔ نقل ہے کہ امانت کا روپیہ كتر لیتے تھے۔ (موضح)۔ ابن کثیر میں ہے وہ لوگ ڈاکے ڈالتے تھے۔ ف 4۔ یعنی تم پر نگران تو نہیں ہوں جو ہر وقت تمہاری ناپ تول کو دیکھتا رہوں میرا کام تو تمہیں سمجھا دینا اور خدا کے عذاب سے ڈرا دینا ہے۔ ماننا نہ ماننا تمہارا کام ہے۔