سورة ھود - آیت 73

قَالُوا أَتَعْجَبِينَ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ ۖ رَحْمَتُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ ۚ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ کہنے لگے : ''کیا تم اللہ کے حکم سے تعجب کرتی ہو؟ اے اہل بیت (نبوت) تم پر اللہ کی رحمت اور برکتیں [٨٤] ہوں۔ بلاشبہ وہ قابل تعریف اور بڑی شان والا ہے''

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7۔ یعنی وہ تو ماں باپ کے بغیر بھی پیدا کرسکتا ہے۔ پھر بوڑھی عورت کو بچہ عطا کرنا اسے مشکل ہے؟ ف 8۔ یا تم پر خدا کی رحمت اور برکت ہو۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ ازواج (بیویاں) انسان کے اہل بیت میں سے ہوتی ہیں۔ (ت۔ ن)۔