سورة ھود - آیت 57
فَإِن تَوَلَّوْا فَقَدْ أَبْلَغْتُكُم مَّا أُرْسِلْتُ بِهِ إِلَيْكُمْ ۚ وَيَسْتَخْلِفُ رَبِّي قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّونَهُ شَيْئًا ۚ إِنَّ رَبِّي عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ حَفِيظٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر اگر تم اعراض کرو تو میں جو پیغام تمہیں پہنچانے کے لئے بھیجا گیا تھا، تمہیں پہنچا چکا۔ اب میرا پروردگار تمہارے علاوہ دوسروں کو تمہارا جانشین بنائے گا اور تم اس کا کچھ بھی بگاڑ [٦٥] نہ سکو گے۔ میرا پروردگار یقینا ہر چیز پر نگران ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5۔ میں جو دعوت پیش کر رہا ہوں اسے قبول نہ کرو اور کفر پر مصر رہو۔ (شوکانی)۔ ف 6۔ جب وہ ہر چیز کا نگہبان ہے تو میرا بھی نگہبان ہے۔ لہٰذا وہ یقینا تمہارے شر سے میری حفاظت فرمائے گا۔ (شوکانی)۔