سورة یونس - آیت 82

وَيُحِقُّ اللَّهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اللہ اپنے حکم سے سچ کو سچ ہی کر دکھائے گا اگرچہ یہ بات مجرموں کو ناگوار ہو

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2۔ یعنی جو اس نے فرمایا کہ حق کو غالب رکھوں گا یا کلمات سے مراد حکم باری تعالیٰ ہے یا اپنی کتاب میں نازل کردہ آیات کی برکت سے۔ بِكَلِمَٰتِهِکے یہ سب مطلب ہوسکتے ہیں۔ (کذافی الوحیدی)۔