سورة البقرة - آیت 137

فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنتُم بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوا ۖ وَّإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ ۖ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

سو اگر یہ اہل کتاب ایسے ہی ایمان لائیں جیسے تم لائے ہو تو وہ بھی ہدایت پا لیں گے اور اگر اس سے منہ پھیریں تو وہ ہٹ دھرمی پر اتر آئے ہیں۔ لہٰذا اللہ ان کے مقابلے میں آپ کو کافی [١٦٩] ہے اور وہ ہر ایک کی سنتا اور سب کچھ جانتا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 : چنانچہ یہ وعدہ سچا ہوا۔ بنو قریظہ قتل ہوئے اور بنو نضیر جلاوطن کردیئے گئے۔ (وحیدی)