سورة یونس - آیت 1
الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ا۔ ل۔ ر یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11۔ یہ حروف مقطعات ہیں۔ تشریح کے لئے دیکھئے سورۃ بقرہ آیت ا۔ (قرطبی)۔ ف 12۔ محکم کتاب (قرآن پاک) یعنی جس کے حلال و حرام اور حدود واحکام کبھی منسوخ نہ ہوں گے یا جس میں حکمت و دانش بھری ہے یا جو غلطیوں اور اختلاف سے پاک ہے۔ لفظ ” حلیم“ کے یہ سب ہی معنی کئے جاسکتے ہیں۔ (قرطبی)۔