سورة التوبہ - آیت 41
انفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا وَجَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہلکے بھی نکلو [٤٥] اور بوجھل بھی اور اپنے اموال اور جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کرو یہی بات تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم جانتے ہوتے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یعنی تم خوشحال ہو یا تنگدست جو ان ہو یابو ڑھے۔ تندرست ہو یا بیمار، مجرد ہو یا عیال دار ہتھیار بند ہو یا بے ہتھیار۔