سورة البقرة - آیت 119
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۖ وَلَا تُسْأَلُ عَنْ أَصْحَابِ الْجَحِيمِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہم نے [١٤٢] آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یقینا حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ اور اہل دوزخ [١٤٣] سے متعلق آپ سے باز پرس نہ ہوگی
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 :یعنی آپ سے اس کے متعلق باز پرس نہیں ہوگی کہ یہ لوگ مسلمان کیوں نہیں ہوئے۔