سورة الانفال - آیت 62

وَإِن يُرِيدُوا أَن يَخْدَعُوكَ فَإِنَّ حَسْبَكَ اللَّهُ ۚ هُوَ الَّذِي أَيَّدَكَ بِنَصْرِهِ وَبِالْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اگر وہ آپ کو دھوکا دینے کا ارادہ رکھتے ہوں تو آپ کے لئے اللہ کافی ہے۔ وہی تو ہے جس نے اپنی مدد [٦٤] سے اور مسلمانوں کے ذریعہ آپ کی تائید کی

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 وہ ان کی تمام مکاریوں اور چالباز یوں کو اپنی قدرت کاملہ سے بیکار کر دے گا۔ ف 9 ہر قسم کی تائید اللہ ہی کی طرف سے حاصل ہوتی ہے۔ کبھی اسباب ظاہری کے بغیر جس کی طرف حَسۡبَكَ ٱللَّهُ میں اشارہ ہے اور کبھی اسباب ظاہری سے جس کی طرف وَبِٱلۡمُؤۡمِنِينَسے اشارہ فرمایا ہے۔ ( کبیر) مطلب یہ ہے کہ ظاہری باطنی دونوں قسم کے اسباب سے آپ (ﷺ) کو قوت بخشی ،